انٹرنیشنل

امریکا کی مخالفت،روس چین اور افغانستان کی شکل میں نیا اتحاد بن گیا

طالبان حکومت نےروسی قیادت کےحالیہ بیان کا خیرمقدم کرتےہوئےدونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کےفروغ پرزوردیا ہے۔

اسلام آبادکابل(ویب ڈیسک)امریکا کی مخالفت،روس چین اور افغانستان کی شکل میں نیا اتحاد بن گیا۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نےروسی قیادت کےحالیہ بیان کا خیرمقدم کرتےہوئےدونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کےفروغ پرزوردیا ہے۔ طالبان حکومت کی وزرات خارجہ کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ وہ روس کےساتھ ’’باہمی احترام اورمشترکہ مفادات کی بنیاد پرمثبت تعلقات کو مزید فروغ دینےاورمضبوط کرنےکا سنجیدہ سیاسی عزم‘‘ رکھتی ہے۔ گزشتہ دنوں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیمیوں کی فہرست سے ہٹانے کےحوالے سےخبریں منظرِعام پرآئی ہیں۔ اسی طرح چین بھی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اشارہ دے چکا ہے۔

اگست 2021 میں اقتدارحاصل کرنے کےبعد سےطالبان کےساتھ روس نےنہ صرف سفارتی بلکہ تجارتی تعلقات میں بھی کافی پیش رفت کی ہے۔ روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی نےوزیرخارجہ سرگئی لاوروف کےحوالے سےبتایا کہ جس طرح قزاقستان نےطالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سےنکال دیا تھا روس بھی ایسا ہی فیصلہ کرنےجا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے افغانستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کےاشارے بھی مل رہے ہیں اور ایسا ہوتا ہے تو یہ اقدام دور رس نتائج مرتب کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button