انٹرنیشنل

امریکا کےساتھ ساتھ اب روس نےبھی بھارت سے ہاتھ کھینچ لیا

روس نے بھارت کو دوٹوک انداز میں پیغام دیا ہے کہ اگلے مرحلے میں بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی معاہدے بھارتی روپے کی بجائے چائینز نرنسی میں کی جائے گی

ماسکو(ویب ڈیسک) امریکا کے ساتھ ساتھ اب روس نے بھی بھارت سے ہاتھ کھینچ لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بھارت سے تیل کی خریداری چائینز کرنسی ین میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں روس نے بھارت کو دوٹوک انداز میں پیغام دیا ہے کہ اگلے مرحلے میں بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی معاہدے بھارتی روپے کی بجائے چائینز نرنسی میں کی جائے گی۔روس موقف ہے کہ بھارتی روپے میں تجارت سے روس کو بہت زیادہ نقصان اُٹھا نا پڑا ہے۔ روس کو بھارتی برآمدات کی وجہ سے کڑی آزمائش سے گزرنا پڑا ہے لہذا بھارت کو اگر روس سے اپنے تجارتی مراسم برقرار رکھنا ہیں تو اسے ہماری شرائط پر چلنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button