انٹرنیشنل

امریکا کے دوست ممالک چین کے نئے اتحادی بن گئے

28 مئی سے یکم جون تک عرب رہنما چین کے سرکاری دورے کریں گے اور چین'عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے دوست ممالک چین کے نئے اتحادی بن گئے ‘ مصری صدر عبدالفتاح السیسی، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تونس کے صدوررواں ہفتے چین کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 28 مئی سے یکم جون تک عرب رہ نما چین کے سرکاری دورے کریں گے اور چین’عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وفد میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ، تونس کے صدر قیس سعید اور متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان شامل ہوں گے۔ نائب وزیر خارجہ ڈنگ لی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ جمعرات کو فورم میں شرکت کریں گیجہاں وہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرشی عرب رہ نماں کے ساتھ”دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بالترتیب چاروں ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی بات چیت کریں گے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button