انٹرنیشنل

امریکی ایوان نمائندگان نےاسرائیل کے لیےناقابل یقین فوجی امداد منظور کرلی

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کا بل منظور کرلیا گیا۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نےاسرائیل کے لیےناقابل یقین فوجی امداد منظور کرلی، امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 14.5 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکج منظورکرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 226 میں سے 196 ووٹ پڑے۔

جس کے بعد یہ بل سینیٹ جائے گا جہاں حکمراں جماعت ڈیمو کریٹس کی اکثریت ہے اور اس کے بعد یہ بل ایوان صدر جائے گا جہاں امریکی صدر کی توثیق بھی چاہیے ہوگی۔ ووٹنگ سے قبل ہی وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ یہ بل آنے والے برسوں میں ہماری حفاظت اور اتحاد کے لیے تباہ کن اثرات مرتب کرے گا۔

دوسری جانب صدر بائیڈن نے بھی کانگریس سے کہا تھا کہ وہ ریپبلکنز کے اس بل کے بجائے ہمارے 106 بلین ڈالر کے ہنگامی اخراجات کا پیکج پاس کرے جس میں اسرائیل، تائیوان اور یوکرین کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔

تاہم امریکی نمائندگان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کی اکثریت ہونے کے سبب ریپبلکنز کا بل منظور ہوگیا لیکن اس بل کو سینیٹ اور پھر امریکی صدر سے توثیق ملنا مشکل نظر آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن نے وائٹ ہاؤس اور سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ اس بل کو ضرور توثیق کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button