انٹرنیشنل
امریکی تاجر عالمی بینک کا 14 واں صدر کون؟ کس ملک سے تعلق ؟ پتا چل گیا
بھارتی نژاد امریکی تاجر اجے پال سنگھ بنگا کو امریکی صدر بائیڈن نے نامزد کیا 'عالمی بینک کے 25 ر کنی ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی منظوری دی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)بھارتی نژاد امریکی تاجر عالمی بینک کا 14واں صدر منتخب ہوگیا۔عالمی بینک نے اعلامیہ میں کہاہے کہ بھارتی نژاد امریکی تاجر اجے پال سنگھ بنگا کو امریکی صدر بائیڈن نے نامزد کیا تھا۔
عالمی بینک کے 25 ر کنی ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی منظوری دی۔اجے پال سنگھ بنگا 5 سال کے لیے عالمی بینک کے صدر کا عہدہ 2 جون کو سنبھالیں گے۔