انٹرنیشنل

امریکی وزیرخارجہ نےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےکیا مطالبہ کیا؟

انٹونی بلنکن کی مبارکباد پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ نےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےکیا مطالبہ کیا؟ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے انوار الحق کاکٹر کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف اور بروقت ہوں گے انھوں نے کہا کہ امریکا امید کرتا ہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے گی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ آئین، آزادی اظہار اور اسمبلی کے مطابق پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کررہا ہے اور (اس موقع پر) ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی مبارکباد پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے ٹویٹ پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button