انٹرنیشنل

انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں،بھارت فٹیف کے نشانے پرآگیا

فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف نے غیر قانونی اورغیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان بھیج دی ہے

نیودہلی(ویب ڈیسک)انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیاں،بھارت فٹیف کے نشانے پرآگیا،رپورٹس کے مطابق بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کیے جانے کے انکشاف کے بعد فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف نے غیر قانونی اورغیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان بھیج دی ہے۔

فیٹف کی سماعت کے دوران مودی سرکار کی جانب سے وسیع پیمانے پر دہشت گرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے ضمن میں ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا ہے، مودی سرکار کی زیر نگرانی آر ایس ایس دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتشار پھیلا رہی ہے، مودی سرکار دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے رقم غیر قانونی کاروبار سے حاصل کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کا شہر ممبئی جوئے کا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، انسانی اسمگلنگ اور غیر رسمی اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے، غیر رسمی اکاؤنٹس ہندوستان کی جی ڈی پی میں 43 فیصد حصے کے حامل ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق ہندوستان کے ذخائر میں 4287 ارب ڈالر سے بھی زائد رقم غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے، ہندوستان دنیا بھر میں غیر روایتی معیشت میں چوتھے نمبر پر ہے، اس غیر روایتی سیکٹر کے ذریعے مودی سرکار نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے۔

اسی طرح سونے کی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سرفہرست ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں بھارتی گروہ کو منی لانڈرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جہاں منی لانڈرنگ کے بھارتی نیٹ ورک سے 10 ملین یوروز برآمد ہوئے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی شرح پورے خطے کے لیے انتہائی سنگین ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارت میں اے بی جی شپ یارڈ بینک فراڈ کے ذریعے 228.42 بلین بھارتی روپے اور پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں 2 بلین امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تانے بانے دنیا بھر میں دہشتگردی سے مل رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہندوستان کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش اور باز پرسی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اس صورتحال میں بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button