انٹرنیشنل

اگرمجھےجیل بھیجا گیا تو امریکا ٹوٹ جائےگا،سابق صدر ٹرمپ نےخبردارکردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ اگرمجھےجیل بھیجا گیا تو امریکا ٹوٹ جائے گا کیونکہ میرے ووٹرز اور سپورٹز احتجاج کے لئے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ اگرمجھےجیل بھیجا گیا تو امریکا ٹوٹ جائے گا کیونکہ میرے ووٹرز اور سپورٹز احتجاج کے لئے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔  امریکی میڈیا کے مطابق ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔ نیویارک کی عدالت کے جج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 11 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button