انٹرنیشنل

ایرانی حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم،شاہ ایران کے پیروکاربھی میدان جنگ میں کود پڑے

ے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایرانی حکام کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

لندن(ویب ڈیسک)ایرانی حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم،شاہ ایران کے پیروکار بھی میدان جنگ میں کود پڑے،رپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے حوالے سے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایرانی حکام کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس فورس کا کہنا ہے کہ حکام کو جمعے کی شام مغربی لندن کے علاقے ویمبلے میں ایک مقام پر ‘بدنظمی کی اطلاعات کی موصول ہوئیں، جہاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق تقریب کے مقام کے باہر ایرانی حکومت مخالف مظاہرین جمع ہوگئے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ لندن کی میٹروپولیٹن فورس نے بتایا کہ ایک شخص کو پرتشدد بدنظمی پھیلانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ان کو لگنے والے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button