انٹرنیشنل

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیلی حکومت کے مکمل خاتمہ کا اشارہ دیدیا

آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ جنگ شروع کرکے اپنے آپ کو بند راہداری میں پھنسا لیا۔

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیلی حکومت کے مکمل خاتمہ کا اشارہ دیدیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ جنگ شروع کرکے اپنے آپ کو بند راہداری میں پھنسا لیا۔  ایرانی انقلاب کے بانی اور سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خُمینی کی برسی کے موقع پر تہران میں خطاب کے دوران  آیت اللّہ سید علی خامنہ ای کا  کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے۔  ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے باعث اسرائیل کا عرب دنیا سے تعلقات اور خطے پر حکمرانی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button