انٹرنیشنل

ایرانی شہر شیراز میں مزار پر فائرنگ،4 ہلاکتیں

دو مسلح دہشت گردوں نے مزار کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے شہر شیراز میں واقع شاہ چراغ مزار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو مسلح دہشت گردوں نے مزار کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہوگیا۔گرفتار دہشت گرد سے ایک رائفل، 8 میگزین اور 240 گولیاں برآمد ہوئیں۔
شاہ چراغ مزار پر رواں سال دوسری مرتبہ حملہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button