انٹرنیشنل

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا انتقال،اندرون وبیرون ملک مقیم ایرانیوں کا حیران کن ردعمل سامنےآنےلگا

صدر کی ہلاکت پر ایران کے مختلف علاقوں میں شہری مٹھائی اور چاکلیٹ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تہران،پیرس(ویب ڈیسک)ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا انتقال،اندرون وبیرون ملک مقیم ایرانیوں کا حیران کن ردعمل سامنےآنےلگا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اندرون وبیرون ملک مقیم ایرانیوں نے حیران کن ردعمل ظاہرکررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت پر جہاں ایک جانب یومِ سوگ منایا جا رہا ہے وہیں اندرون و بیرونِ ملک حکومت مخالفین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ ابراہیم رئیسی کی موت کے بعدمتعدد ایسی ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں جن میں صدر کی ہلاکت پر ایران کے مختلف علاقوں میں شہری مٹھائی اور چاکلیٹ تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہیں وہ وقت دور نہیں جب ایران میں ایک نیا انقلاب برپا ہوگا۔

ایک ویڈیو میں ایک خاتون مٹھائی کا ڈبہ لے کر ایک پارک میں گھوم رہی ہیں اور مختلف لوگوں کو مٹھائی پیش کر رہی ہیں۔ اسی دوران خاتون سے ایک اور عورت ہنستے ہوئے سوال کرتی ہے کہ وہ یہ مٹھائی کیوں تقسیم کر رہی ہیں؟ تو مٹھائی تقسیم کرنے والی خاتون کہتی ہیں کہ انہیں (یعنی مٹھائی کھانے والوں کو) بھی معلوم ہے کہ وہ یہ مٹھائی کیوں تقسیم کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button