انٹرنیشنل

ایرانی صدر کےہیلی کاپٹرکا حادثہ،ایران نےمدد مانگی تھی،امریکا کا ناقابل یقین انکشاف

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےانکشاف کیا ہے  کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی

تہران (ویب ڈیسک)ایرانی صدر کےہیلی کاپٹرکا حادثہ،ایران نےمدد مانگی تھی،امریکا کا ناقابل یقین انکشاف ،رپورٹ کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر نےانکشاف کیا ہےکہ ایرانی صدر کےہیلی کاپٹر حادثے کےبعد ایران نےامریکا سےمدد طلب کی تھی۔  امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران میں نئےصدرکا انتخاب ہوگا، اس موقعے پرہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئےجدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتےہیں۔امریکی ترجمان نے ایران کی درخواست پرمدد فراہم کرنے بارے تفصیلات سے گریزکیا تاہم کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کےفیصلےکی ذمہ دارہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button