انٹرنیشنل

ایران کےصدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق،تہران کی تصدیق

ایرانی اہلکاروں نے کہا ہےکہ  حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار  ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سمیت افراد جاں بحق ہوگئے

تہران(ویب ڈیسک)ایران کےصدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق،تہران میں موجود ذرائع نےتصدیق کردی۔رپورٹ کے مطابق ایران کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی اہلکاروں نے کہا ہےکہ  حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار  ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سمیت افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل ایران میں ہلال احمر کےسربراہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا  تھا کہ صورتحال ناخوشگوار ہے۔ امدادی ٹیمیں کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گی۔ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پوری طرح جل چکا ہے۔ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سوار تھے۔ ایرانی صدر آذر بائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button