انٹرنیشنل

ایف اے ٹی ایف:متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

متحدہ عرب امارات  کو غیر واضح مالیاتی لین دین اور ملک میں روسی رقم کی آمد کے خدشات کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا

پیرس(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات  کو غیر واضح مالیاتی لین دین اور ملک میں روسی رقم کی آمد کے خدشات کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کےعلاوہ بارباڈوس،جبرالٹر اوریوگنڈا کوگرے لسٹ سےنکال دیا گیا ہےجبکہ کینیا اورنمبیا کو گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا  ہے۔رپورٹ کےمطابق گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک کوششوں میں کمزور ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کے سربراہ نے کہا کہ کینیا اور نمیبیا کو اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم میں کمی کا سامنا ہے اور اس کے تدارک کے لیے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔جموعی طور پر 21 ممالک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button