انٹرنیشنل

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمدکرلیے،تشدد کی لہر میں ہلاکتوں کی تعداد 31ہو گئی،اٹارنی جنرل

کیوٹو( مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد کی لہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی،جبکہ فوج نے کنٹرول واپس لے لیا۔حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہاکہ مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔یادرہے کہ ایکواڈورکی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button