انٹرنیشنل

ایک میں سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کتنے ارکان کو گرفتار کیا گیا؟ افغان حکومت نے بتا دیا

ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 35 سے 40 ارکان افغانستان بھر سے پکڑے جبکہ داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے ہیں

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک میں سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کتنے ارکان کو گرفتار کیا گیا؟ افغان حکومت نے بتا دیا ‘ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان افغان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 35 سے 40 ارکان افغانستان بھر سے پکڑے گئے ہیں اور داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین کسی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔ ترجمان نے دعویٰ کیاکہ آج افغانستان میں کوئی گروپ فعال نہیں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کی نشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button