انٹرنیشنل

بالی ووڈ اداکارہ کا گانا 4 طالب علموں کی موت کی وجہ بن گئی

کیرالہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ایک یونیورسٹی میں بالی ووڈ گلوکارہ نکھیتا گاندھی کا میوزیکل کانسرٹ 4 طالب علموں کی موت کی وجہ بن گیا۔

میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچن یونیورسٹی میں بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے میوزیکل کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے کھلے آڈیٹوریم میں کنسرٹ رکھا گیا تھا جس میں ہزار سے 1500 طالب علموں کی گنجائش تھی اور صرف کانسرٹ کے ٹکٹ لینے والوں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب اچانک بارش شروع ہوگئی اور  اسی دوران طالب علموں نے آڈیٹوریم کی سیڑھیوں سے بھاگنا شروع کیا، بارش کے باعث بھگڈر مچنے سے صوتحال قابو سے باہر ہو گئی۔

انتظامیہ کے مطابق بھگڈر مچنے کی وجہ سے 2 طلبہ اور  2 طالبات موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 60 کے قریب طالبعلم زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 طالب علموں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ کی جانب سے طالب علموں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button