انٹرنیشنل

برطانوی رکن پارلیمنٹ جہازمیں سوار ہونے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی

بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا۔

بریڈ فورڈ(ویب ڈیسک)برطانوی رکن پارلیمنٹ جہازمیں سوار ہونے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی ،نام کاحصہ محمد ہونے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کے بعد جانے دیا گیا، انہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ایم پی کو کینیڈاسے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے، ان کو بتایا گیا کہ ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا۔

لیبر کمیٹی کے سربراہ کلائیو بیٹس نے  پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے،  واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائےگا۔

کلائیو بیٹس کے مطابق محمد یاسین سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے،چاقو یا کوئی دوسرا ہتھیار تو ساتھ نہیں لے جا رہے۔ البتہ واقعے کے بعد محمد یاسین کو کینیڈین امیگریشن کے پارلیمنٹری سیکرٹری اور ائیر کینیڈاکی جانب سے معذرت موصول ہوئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر راجر گیل کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کام کیلئے سرکاری دورے میں اس واقعے کا پیش آنا ناقابل قبول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button