انٹرنیشنل

برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں پر الزام، جمائما گولڈ سمتھ آپے سے باہر ہو گئیں

برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں پر جھوٹا الزام لگانے پر برطانوی وزیر داخلہ سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نیسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کواپنے اس دعوے پر معافی مانگنی چاہیے کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گرومنگ گینگز زیادہ ترپاکستانی نژاد برطانوی مرد چلاتے ہیں کیونکہ میڈیا ریگولیٹر نیفیصلہ دیا ہے کہ ان کا یہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا ریگولیٹر اور ہوم آفس کی اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ لیکن ظاہر ہے سویلا بریورمین ایسا نہیں کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button