انٹرنیشنل

برہان وانی کی شہادت کے 7 برس مکمل، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈائون ہڑتال

کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہڑتال کی ہے

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے 7 سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ہے جس کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز بھی الرٹ کھڑی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہڑتال کی ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کو 2 حریت پسندوں سمیت شہید کیا تھا جب کہ 13 اپریل 2015 میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شہید کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button