انٹرنیشنل

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر، اہم بنگالی سیاستدان کا قتل مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا

بنگلادیشی رکن اسمبلی انور العظیم کو بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے پلاسٹک بیگز میں انہیں مختلف جگہوں پر پھینکا گیا

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اہم بنگالی سیاستدان کے قتل کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد یہ قتل مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگلادیشی رکن اسمبلی انور العظیم کو بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے پلاسٹک بیگز میں انہیں مختلف جگہوں پر پھینکا گیا۔ بھارتی تفتیش کاروں کے مطابق انور العظیم 13 مئی سے لاپتا تھے، قتل کی واردات میں شامل ایک بنگلادیشی شخص کو گرفتار کیا ہے جو کہ غیر قانونی طریقے سے بھارت میں رہ رہا تھا۔ بھارتی تفتیش کاروں کے مطابق جہاد حوالدار نامی ملزم نے کولکتہ کے ایک اپارٹمنٹ میں بنگلادیشی رکن اسمبلی کے قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا ہے کہ قتل کی واردات کا ماسٹر مائنڈ بنگلادیشی نژاد امریکی شہری اختر الزمان تھا جس کے حکم پر 4 دیگر بنگلادیشی شہریوں کے ساتھ مل کر نیو ٹان اپارٹمنٹ میں رکن اسمبلی کو قتل کیا۔ میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم کو اپارٹمنٹ کے اندر سے خون کے دھبے اور پلاسٹک کے کئی تھیلے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کو لاش کے اعضا پھینکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ میڈیا کے مطابق موقع سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بنگلادیشی رکن پارلیمنٹ کو پہلے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھر اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کیے گئے۔ میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ قتل کے بعد لاش کی کھال، گوشت اور ہڈیوں کو الگ کیا گیا تاکہ مقتول کی شناخت نہ ہوسکے، بعدازاں ان ٹکڑوں کو شہر کے مختلف مقامات پر پھینکا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق مقتول بنگلادیشی سیاستدان کے جسم کے اعضا جہاں جہاں پھینکے گئے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button