انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں انتخابات،اپوزیشن کی ہڑتال

ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کے دوسرے روز سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں حزب اختلاف بی این پی اور ہم خیال جماعتوں نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال کی کال دے دی۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کے دوسرے روز سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ریپڈ ایکشن بٹالین کی 425 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ روز (اتوار) سے جلاؤ گھیراؤ کے 16 واقعات ہو چکے ہیں، جن میں 9 بسوں، 6 ٹرکوں، وین، آٹو رکشہ، ٹرین کی 3 بوگیوں کو آگ لگائی گئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں 7 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں، تاہم غیر جانبدار عبوری حکومت تاحال قائم نہیں کی گئی۔

میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی اپوزیشن حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات سے پہلے غیر جانبدار عبوری حکومت لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button