انٹرنیشنل

بنگلہ دیش ‘ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا، 23 دنوں میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ افسوسناک رپورٹ

بنگلادیش میں ڈینگی وائرس سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے صرف 115 افراد جولائی کے 23 دنوں میں جان سے گئے

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا، 23 دنوں میں اس موذی وباء سے کتنے افراد جاں ہوئے ؟ افسوسناک رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں حالیہ مون سون کے دوران جہاں دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مچھر سے پھیلنے والا ڈینگی وائرس تیزی سے بے قابو ہورہا ہے جہاں رواں برس اب تک ڈینگی سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بھرمار ہے۔ اس حوالے سے بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کی بیماری پہلے ہی عالمی وبا کے ہم مطابقت ہے البتہ حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ بنگلادیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق ڈینگی وائرس سے اتوار 23 جولائی کی رات تک 176 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں، مرنے والوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈائریکٹوریکٹ جنرل کے مطابق اس حوالے سے 19 جولائی کا دن سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا جس روز صرف ایک دن میں 19 افراد ڈینگی سے ہلاک ہوئے جب کہ رواں سال اب تک ڈینگی سے متاثر ہونے والے 33 ہزار افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح الارمنگ صورتحال اختیار کرچکی ہے کیونکہ رواں سال ہلاکتوں کی شرح 0.53 فیصد ہے جو گزشتہ سال 0.45 فیصد تھی، گزشتہ سال بنگلادیش میں ڈینگی سے ریکارڈ 281 ہلاکتیں ہوئی تھیں تاہم رواں سال اب تک یہ ہلاکتیں 176 تک جا پہنچی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہونے والی 176 ہلاکتوں میں سے صرف 115 ہلاکتیں جولائی کے 23 دنوں میں ہوئی ہیں جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ڈینگی سے صرف 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button