انٹرنیشنل

بھارتی الیکشن ، بی جے پی کی ناکامی؟ مودی کا مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ

کہ آج کی جیت دنیا کی سب سے بڑی اور انڈین شہریوں کی جیت ' کچھ علاقوں میں ان کی پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد دوگنی ہے: نریندرا مودی

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے حالیہ لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے جبکہ دوسری طرف مودی ایک بار پھر مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بے جے پی کی قیادت والا نیشنل ڈیموکریٹک اتحاد (این ڈی اے) مرکز میں حکومت بنائے گا۔ انڈیا میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرز پر خطاب کے دوران نریندر مودی نے کہا کہ آج کی جیت دنیا کی سب سے بڑی اور انڈین شہریوں کی جیت ہے۔ مودی نے انڈین جمہوریت کو مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر انڈین اس کی وجہ سے فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں کلین سویپ کا دعوی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کچھ علاقوں میں ان کی پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد دوگنی ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا میں سات ہفتوں تک جاری رہنے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 292 جبکہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 233 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button