بھارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے 26مسلمان امیدوار کون ہیں؟
افضل انصاری، اقراء چوہدری، محب اللہ، ضیاء الرحمن، عمران مسعود، کنور دانش علی سمیت دیگر مسلمان امیدواروں نے بھارتی الیکشن میں بھاری مارجن سے مخالفین کو شکست دی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن 2024ء میں کامیابی حاصل کرنے والے 26مسلمان امیدوار کون ہیں ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 2024ء میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں 26مسلمان امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان امیدواروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
افضل انصاری
افضل انصاری کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے انہوں نے حلقہ غازی پور اترپردیش سے الیکشن جیتا ہے انہوں نے 2019ء کے الیکشن میں بھی بی جی پے کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔
اقراء چوہدری
اقراء چوہدری جو کہ چوہدری اقراء منور حسن کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا کا الیکشن سماج وادی پارٹی کی ٹکٹس سے لڑا اور بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
محب اللہ
محب اللہ نے 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی ٹکٹس پر الیکشن لڑا اور انہوں نے بی جے پی کے امیدوار گنشیم سنگھ لودھی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
ضیاء الرحمن
ضیا الرحمن ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں اور 10 مارچ 2022ء سے 4 جون 2024ء تک 18 ویں اتر پردیش اسمبلی کے رکن کنڈرکی اسمبلی علاقے سے اور 7 جون 2024ء سے سمبھل لوک سبھا حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر رکن پارلیمنٹ ہیں۔
عمران مسعود
عمران مسعود ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں۔ وہ سہارنپور سے ممبر پارلیمنٹ ہیں، انہوں نے سہارنپور کی میونسپل کونسل کے چیئرمین اور یوپی ریاستی اسمبلی میں سہارنپور ضلع کے مظفرآباد سیٹ سے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس اتر پردیش کے نائب صدر تھے۔ انہوں نے الیکشن 2024ء میں بی جی پی کے امیدوار کو شکست دی ہے۔
کنور دانش علی
کنور دانش علی ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں اور 2019ء سے امروہہ، اتر پردیش سے لوک سبھا کے رکن تھے جبکہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ان کے مد مقابل بی جے پی کے کنور سنگھ تنور نے 476,506 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انہوں نے 447,836 ووٹ حاصل کیے تھے۔
اسد الدین صلاح الدین اویسی
اسد الدین صلاح الدین اویسی ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں، جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ہیں۔ وہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حیدرآباد حلقے کی نمائندگی کرنے والے 4 بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔انہوں نے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
آغا سید روح اللہ مہدی
آغا سید روح اللہ مہدی جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ اپنے والد آغا سید مہدی کے بعد آنے والے ایک مشہور شیعہ عالم ہیں۔ وہ بڈگام کے سابق ایم ایل اے ہونے کے ساتھ ساتھ سابق کابینہ وزیر بھی ہیں۔ ان کا تعلق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی پارٹی سے ہے ۔
منصور علی خان
منصور علی خان کا تعلق کرنٹکا کے شہر سنٹرل بنگلور ہے انہوں نے 2024ء میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں بی جے پی کے امیدوار پی سی موہن نے ان کو شکست دے دی۔
محمد حمد اللہ سید
محمد حمد اللہ سید ایک ہندوستانی سیاستدان ہیں انہوں نے لوک سبھا کے الیکشن انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی ٹکٹ سے سے لڑا جس میں بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
لوک سبھا کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلمان امیدواروں کی تصاویر مندرجہ ذیل ہیں۔