انٹرنیشنل

بھارتی انتخابات، پاکستان مخالف مہم ناکام، مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے

الیکشن میں نریندر مودی کی ہوا نکل گئی اور انہیں اب اتحادیوں پر دارومدار کرنا پڑ رہا ہے، مودی کے اتحادی رہنما پاکستان اور مسلم مخالف نہیں ہیں

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں پاکستان مخالف مہم ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد مودی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کے اتحادیوں کا کچھ اور ہی مؤقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن میں نریندر مودی کی ہوا نکل گئی اور انہیں اب اتحادیوں پر دارومدار کرنا پڑ رہا ہے، مودی کے اتحادی رہنما پاکستان اور مسلم مخالف نہیں ہیں لہذا اب مودی کے پاکستان اور مسلمانوں سے متعلق رویے پر فرق پڑے گا یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان میں یک طرفہ الیکشن کی امید تھی اور بھارت میں بھی اپوزیشن کو کچھ سمجھا نہیں جا رہا تھا۔کم سے کم بھارت میں الیکشن کمیشن مضبوط ہے کسی نے وہاں دھاندلی کا لفظ استعمال نہیں کیا، بھارت کی کامیابی کا راز ہے یہ ہے کہ وہاں ادارے بنے ہوئے ہیں اور رولز آف دی گیم کو فالو کرنا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button