انٹرنیشنل
بھارتی ریاست منی پور میں احتجاجی مظاہروں میں شدت ‘ علاقہ میں کرفیو نافذ
بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیںجبکہ مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چوراچند پور میں کرفیو نافذ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی۔ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیئے گئے جس میں کئی لوگ جھلس گئے ہیں۔علاقے میں کشیدگی کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔