انٹرنیشنل

بھارتی عام انتخابات، کانگریس کا اپ سیٹ، راہول گاندھی کا مودی کو چیلنج

خفیہ ایجنسیاں، بیورو کریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، ہماری لڑائی بھارتی آئین کو بچانے کیلئے ہے، کانگریس نے بھارت کو نیا ویژن دیا جس کو عوام نے قبول کیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے حوا لے سے کانگریس کا اپ سیٹ، رہنماء کانگریس راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بڑا چیلنج کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیاں، بیورو کریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، ہماری لڑائی بھارتی آئین کو بچانے کیلئے ہے، مودی نے پارٹیاں توڑیں، وزرائیاعلی کو جیل میں ڈالا، کانگریس نے بھارت کو نیا ویژن دیا جس کو عوام نے قبول کیا،بھارتی عوام نے صاف کہہ دیاہے کہ انہیں مودی نہیں چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آئین کو بچانے کیلئے غریب عوام نے اہم کردار ادا کیا، کانگریس پارٹی نے الیکشن متحد ہو کر لڑا اور کامیابی ملی،بھارتی عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،کانگریس پارٹی الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،کل ہمارے اتحاد کی میٹنگ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button