انٹرنیشنل

بھارتی چینل ”اے این آئی ڈیجیٹل ” کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام

یہ تصویر بھارتی چینل ''اے این آئی ڈیجیٹل '' کی طرف سے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ در اصل یہ تصویر بھارتی شہر حیدر آباد کی ہے ، کھوج نیوز کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور( رپورٹ، کھوج نیوز) کچھ دنوں پہلے ایک تالا لگی قبر کی تصویر جم کر وائرل ہوئی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ تصویر پاکستان کی ہے اور وہاں والدین ریپ سے بچانے کیلئے اپنی بیٹیوں کی قبروں پر تالا لگاتے ہیں ۔ تاہم اب اس تصویر کی سچائی سامنے آگئی ہے ۔ کھوج نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ حیدرآباد کی ہے ۔ در اصل اے این آئی ڈیجیٹل نے اس تصویر کو ٹویٹ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پاکستانی والدین ریپ سے بچانے کیلئے اپنی بچیوں کو قبر پر تالا لگا رہے ہیں ۔ اے این آئی کے اس ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف میڈیا نے اہمیت کے ساتھ اس خبر کو شائع کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق اس نے جب اس خبر کی تحقیق کی تو پایا گیا کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ حیدرآباد کی ہے ۔ یہ قبرستان دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد میں واقع مسجد ای سالار ملک کے سامنے واقع ہے۔ آل ٹیوز نے قبرستان کے گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر بھی لگائی ہے، جہاں تالا بند قبر واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے حیدرآباد کے رہنے والے سماجی کارکن عبد الجلیل سے رابطہ کیا ، جنہوں نے قبرستان کا دورہ کیا اور موضوع بحث قبرستان کی تصاویر بھیجی ۔ وائرل تصویر کے ساتھ ان تصاویر کا موازنہ کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک ہی قبر کی تصویر ہے۔ سبز تالے والے گیٹ کے علاوہ قبر کا پتھر اور قبر کی پوزیشننگ بھی ایک جیسی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button