انٹرنیشنل

بھارت دو حصوں میں تقسیم، کہیں خوشی اور کہیں غم والا ماحول

بھارت کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کچھ ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر سے شہری بلبلا اٹھے

بھارت( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت دو حصوں میں تقسیم ہوگیا جس کی وجہ سے کہیں خوشی اور کہیں غم والا ماحول نظر آ رہا ہے جبکہ بھارت کی چند ریاستوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی میزورام میں طوفان ریمل کے باعث شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفان ریمل کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب راجستھان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ ریاست کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button