بھارت روس ،چین ،امریکا اور یورپ کے درمیان اقتصادی بحران کا شکار،سفارتی پالیسیاں بھی فیل
بھارت چین کے ساتھ 100 ارب سے زائد کی تجارتی شراکت داری کا دعویدار ہے تاہم اس دفاعی صلاحیتوں کا انحصار روس پر ہے جس سے وہ اب بھی 36 فی صد دفاعی سازوسامان کی خریداری کرتا ہے
نیو دہلی(ویب ڈیسک)بھارت روس ،چین ،امریکا اور یورپ کے درمیان اقتصادی بحران کا شکار،سفارتی پالیسیاں بھی فیل ہو چکی ہیں۔ بھارت روس ،چین ،امریکا اور یورپ کے درمیان اقتصادی بحران کا شکارہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت چین کے ساتھ 100 ارب سے زائد کی تجارتی شراکت داری کا دعویدار ہے تاہم اس دفاعی صلاحیتوں کا انحصار روس پر ہے جس سے وہ اب بھی 36 فی صد دفاعی سازوسامان کی خریداری کرتا ہے جبکہ خطے میں بھارت کو چین سے بھی تجارتی مراسم رکھنے کی مجبوری ہے ۔اسی طرح بھارت کو یورپ اور امریکا کے ساتھ بھی تجارتی اور سفارتی مراسم رکھنا لازم ہیں ان حالات میں اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے بدلتے ہوئے توازن کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کی فارن پالیسی بدترین زوال اور بحران کا شکار ہے جس پر بھارتی تجزیہ کار تشویش میں مبتلا ہیں اور بھارتی وزیراعظم مودی کو ذمہدار قرار دے رہے ہیں۔