انٹرنیشنل

بھارت: مارچ 9ویں روزمیں داخل،کسانوں پرآنسو گیس شیلنگ

بھارتی حکومت کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے بعد کسان یونین کا ’دہلی چلو‘ احتجاجی مارچ آج سے دوبارہ شروع ہوگیا

نیو دہلی(ویب ڈیسک)بھارت: مارچ 9ویں روزمیں داخل،کسانوں پرآنسو گیس شیلنگ، بھارتی حکومت کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے بعد کسان یونین کا ’دہلی چلو‘ احتجاجی مارچ آج سے دوبارہ شروع ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں کا احتجاجی مارچ نویں دن میں داخل ہوچکا ہے، کسان اپنے مطالبات کے لیے پنجاب ہریانہ سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہریانہ پنجاب کی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کی خاطر بھارتی حکومت نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

کسان یونین کا کہنا ہے کہ ہم خالی ہاتھ ہیں اور خالی ہاتھ ہی مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو خود اس معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مزدوروں اور کسانوں کے خون کی پیاسی نہ بنے، اگر ہمیں مارنا ہے تو مار دیجیے لیکن کسانوں اور مزدوروں پر ظلم نہ کریں۔ ہمیں پرُامن طور پر دلی مارچ کی اجازت دی جائے۔

کسان یونین نے اعلان کیا ہے کہ کسان اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ہمارے کسانوں اور مزدوروں پر ظلم نہ کیا جائے۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر پنجاب، ہریانہ اور ہریانہ دہلی سرحدوں پرسیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کسان احتجاج کے پیش نظر ہریانہ پنجاب کی سرحد سیل ر دی گئی ہے جبکہ ہریانہ کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button