انٹرنیشنل
بھارت نے ایران سے تیل خریدا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی؟ امریکا نے خبردار کر دیا
اگر بھارت نے ایران سے تیل خریدا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اسے ایران کی طرح اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ترجمان وائٹ ہائوس
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایران سے تیل خریدا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکا نے حال ہی میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، ایران سے تجارتی رابطے کیے ہوئے ہے جس پر ہمیں بہت تشویش ہے ۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ایران سے تیل خریدا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اسے ایران کی طرح اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔