انٹرنیشنل

بھارت کا پاکستان پر عام انتخابات میں مداخلت کا الزام، چین بھی ملوث، بی جے پی کا دعویٰ

پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اکسا کر کانگریس کے حق میں ووٹ ڈلوانے کے لئے اپنے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے: بی جے پی

نیو دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان پر اپنے ملک میں ہونے والے ریاستی عام انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مودی سرکار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف اکسا کر کانگریس کے حق میں ووٹ ڈلوانے کے لئے اپنے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بی جے پی کے ایک سرکردہ رہنماء نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستان کی بھارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملہ میں چین بھی ملوث ہے اور وہ پاکستان کے ایماء پر بھارتی مسلمانوں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button