انٹرنیشنل

بیٹے کی شادی کیوں نہیں کروائی؟ سونیا گاندھی نے وجہ بتا دی

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی سے کسان خواتین نے بیٹے کی شادی نہ کرانے کی وجہ پوچھ لی۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کی کسان خواتین کا وفد سونی پت سے دہلی پہنچا جہاں انہوں نے سونیا گاندھی، پریانکا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کسان خواتین تینوں سے گھل مل گئیں اور ساتھ لائی ہوئی روایتی لسی اور دیگر سامان انہیں تحفے میں پیش کیا۔

کسان خواتین نے اپنے ہاتھوں سے راہول گاندھی کو کھانا بھی کھلایا۔ اس دوران خواتین نے سونیا گاندھی سے 52 سالہ بیٹے راہول گاندھی کی شادی سے متعلق پوچھا جس پر سونیا گاندھی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ لڑکی تلاش کرلیں۔ اس پر پورے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔ اس ملاقات کی ویڈیو راہول گاندھی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button