انٹرنیشنل

ترکیہ نے بھی خلائی سفر کا آغاز کر دیا، جنوری میں نئی تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ

اسپیس ایکس کا راکٹ 44 سالہ Alper Gezeravci کو 3 دیگر افراد کے ساتھ 9 جنوری کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس)پر لے جائے گا

ترکیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے بھی خلائی سفر کا آغاز کر دیا، جنوری میں نئی تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترکیہ کے پہلے خلا باز جنوری 2024ء میں نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کا راکٹ 44 سالہ Alper Gezeravci کو 3 دیگر افراد کے ساتھ 9 جنوری کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس)پر لے جائے گا۔ ترک خلا بازAxiom تھری نامی مشن کے تحت آئی ایس ایس میں 2 ہفتے گزاریں گے۔ واضح رہے کہ ترکیہ نے 2022 میں Axiom اسپیس نامی پرائیویٹ امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے شہریوں کو خلائی مشنز پر بھیج سکے۔ Alper Gezeravci نے امریکی ریاست اوہائیو کی ائیر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ ترک فضائیہ میں ایف 16 سمیت دیگر لڑاکا طیارے اڑانے کا 15 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

فوجی کیرئیر سے ہٹ کر وہ ترکش ائیر لائنز میں 7 سال تک کیپٹن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلا میں جانے والا پہلا ترک شہری بننے پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن ترک شہریوں کے اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔ اس مشن میں ان کے ساتھ اٹلی کی فضائیہ کے کرنل Walter Villadei اور سوئس ائیر فورس کے فائٹر پائلٹ Marcus Wandt بھی آئی ایس ایس میں جائیں گے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے Michael Lopez-Alegria بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔ یہ Michael Lopez-Alegria کا Axiom اسپیس کے لیے پہلا مشن ہوگا مگر اس سے پہلے وہ 5 ناسا مشنز کا حصہ بن چکے ہیں اور آئی ایس ایس کے کمانڈر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button