انٹرنیشنل

ترکیہ کےصدررجب طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ

طیب ایردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے

 اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترکیہ کے صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی ۔وزرات  تجارت کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔  ترکیہ کے صدر طیب ایردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button