انٹرنیشنل

تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم،چین کے وزیرخارجہ نے خوشخبری سنادی

چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فورم کے دوران مجموعی طور پر 458 نتائج حاصل کیے گئے

بیجنگ(ویب ڈیسک) تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون(بی آر آئی)  مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فورم کے دوران مجموعی طور پر 458 نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی معیشت کے ڈائریکٹر جنرل لی کھہ سین نے کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلٰی معیار کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کے لیے 8 بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی اور دنیا کے تمام ممالک کی جدید کاری کے لیے چین کے پختہ عزم اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 غیرملکی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت 150 سے زائد ممالک اور 40 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ لی کھہ سین نے کہا کہ تمام فریقوں نے اتفاق کیا ہے کہ یہ فورم بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button