انٹرنیشنل

جاپان میں طوفان”خانون” نے تباہی مچا دی، متعدد افراد زخمی

اوکی ناوا میں طوفانی ہواؤں سے گیرج کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں، شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیوز) جاپانی جزیرے اوکی ناوا میں طوفان ‘خانون’ کے پیش نظر طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے معمولات متاثر ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنیکی ہدایات دی گئی ۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق اوکی ناوا میں طوفانی ہواؤں سے گیرج کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں، شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس پر7لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ناہا میں ایئر پورٹ کی بندش سے 951پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق خانون 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button