انٹرنیشنل

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر چونکا دینے والا الزام عائد کر دیا

شمالی کوریا کے تیار کردہ ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں لاکھوں کی تعداد میں شیلز بھی شامل 'روس کو کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروریات کے متبادل میں بھجوائے جارہے ہیں

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر چونکا دینے والا الزام عائد کر دیا ‘ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں روس کی خاطر ہتھیار بنانے کیلئے پوری قوت سے کام کررہی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیردفاع شن وون سک نے ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کی اسلحہ ساز فیکٹریاں بڑی تعداد میں ہتھیار اور شیلز تیار کررہی ہیں جو روس کے لیے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے تیار کردہ ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں لاکھوں کی تعداد میں شیلز بھی شامل ہیں جو روس کو کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروریات کے متبادل میں بھجوائے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کی ایسی اسلحہ ساز فیکٹریاں جو روس کے لیے کام نہیں کررہیں وہ خام مال اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صرف 30 فیصد تک ہی کام کررہی ہیں لیکن روس کے لیے اسلحہ اور بارود بنانے والی فیکٹریاں اپنی مکمل قوت سے کام کررہی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگست سے اب تک شمالی کوریا روس کو 6700 کنٹینر بھیج چکا ہے جن میں 152 ایم ایم کے تین ملین سے زائد آرٹلری شیلز اور5 لاکھ سے زائد 122 ایم ایم کے راکٹ لانچرز ہوسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے درمیان گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیا کے تبادلے کیے جارہے ہیں جس کے بعد شمالی کوریا میں فوڈ سپلائی کی صورتحال کچھ بہتر ہوتی دکھائی دی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک شیٹ بھی جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر سے اب تک روس کو 10 ہزار سے زائد کنٹینرز بھیجے ہیں جن میں ہتھیار اور جنگی سازوسامان موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button