انٹرنیشنل

جنگ بندی کرو اور شرم کرو کینیڈا کے وزیراعظم فلسطینیوں کے حمایتی مظاہرین کے نرغے میں آگئے،

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔

وینکوور(ویب ڈیسک) جنگ بندی کرو اور شرم کرو کینیڈا کے وزیراعظم فلسطینیوں کے حمیتی مظاہرین کے نرغے میں آگئے،رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کو دیکھ کر مظاہرین نے جنگ بندی کرو اور شرم کرو کے نعرے لگائے۔ اس صورتحال میں ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر جانا پڑا۔ 

پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولس کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے پولیس افسر کو منہ پر مکا مار کر زخمی کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button