انٹرنیشنل

حجاب کرو نہیں تو جیل یاترا پر جائو… نئی قانون سازی ، سب حیران

حجاب قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کیلئے طویل قید کی سزا شامل 'مشہور شخصیات،کاروباری اداروں کے لیے سخت نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں

ایران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں حجاب کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے خلاف سخت قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں جس میں حجاب نا کرنیوالی خاتون کو جیل یاترا پر جانا پڑے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران میں حجاب قانون کا مجوزہ بل اتوار کو بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب قانون کے 70 آرٹیکلز پر مشتمل مسودے میں متعدد تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔ رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ حجاب قانون میں قید، مصنوعی ذہانت کے ذریعے نگرانی اور کریک ڈان کی تجویز شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق حجاب قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے طویل قید کی سزا شامل ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مشہور شخصیات،کاروباری اداروں کے لیے سخت نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button