انٹرنیشنل

حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام، دو سینئر صحافیوں کو کتنے سال کی سزا ہوئی؟

دونوں صحافی بے گناہ ہیں، انہیں ملک کی اپوزیشن کی حمایت کرنے پر سزا دی گئی ہے: دونوں صحافیوں کے دوست اور حامیوں کا مؤقف

ڈھاکہ(ماینٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں وزیر اعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں دو سینئرصحافیوں کو کتنے سال کی سزا ہوئی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر عبدالرحمن خان کازل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سب سے بڑے بیٹے سجیب وازد کو اغوا اور قتل کرنے کی ناکام سازش کے الزام میں 88 سالہ شفیق رحمان اور 70 سالہ محمود رحمان کو تین دیگر افراد کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دونوں صحافیوں کے دوست اور حامیوں کا کہنا ہے کہ دونوں صحافی بے گناہ ہیں، انہیں ملک کی اپوزیشن کی حمایت کرنے پر سزا دی گئی ہے۔جبکہ دیگر تین ملزمان سازش کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے مفرور ہیں اور انہیں بھی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔ واضح رہے وزیر اعظم کے بیٹے 52 سالہ سجیب وازد اب اپنی والدہ کی حکومت میں ایک سینئر ایڈوائزری کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button