انٹرنیشنل

حماس سےجنگ بندی: اتحادیوں کی نیتن یاہوکی حکومت گرانےکی دھمکی

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈریائرلیپڈ نےحماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں نیتن یاہو کا ساتھ دینےکا اعلان کیا ہے

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیتن یاہو حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے 2 وزرا اور اتحادیوں نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت میں شامل نیشنل سکیورٹی کے وزیر آتمار بن غف آر اور وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مکمل خاتمے سے پہلے جنگ بندی کی گئی تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کےوزیرآتماربن غف آرکا کہنا ہےکہ ہم حماس کو تباہ کئےاور یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر ہونے والےکسی سمجھوتے (ڈیل) حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ختم کئے بغیر کسی بھی قسم کی سمجھوتےکا مطلب دہشتگردی کی فتح اوراسرائیل کی شکست ہوگی۔دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈریائرلیپڈ نےحماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں نیتن یاہو کا ساتھ دینےکا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے 2 روز قبل امریکی صدرجو بائیڈن نےغزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لئے3 مراحل پر مشتمل نیا جنگ بندی معاہدہ تجویز کیا تھا جس کے بعد نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لئے عالمی دباو بڑھ گیا ہے جبکہ اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button