انٹرنیشنل

حماس نے عسقلان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا

سنیچر کے روز سے اب تک غزہ سے اسرائیل پر4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں: اسرائیلی فوج کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے عسقلان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہرعسقلان کے شہریوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حماس نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہائشیوں کو الٹی میٹم دیاجارہا ہے کہ وہ شہر خالی کردیں۔ اسرائیلی افواج کاکہنا ہے کہ تل ابیب سمیت اور پورے اسرائیل میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سنیچر کے روز سے اب تک غزہ سے اسرائیل پر4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button