انٹرنیشنل

حماس کا حملہ، کتنے تھائی شہری ہلاک اور کتنے یرغمال بنے؟ رپورٹ سامنے آگئی

حماس کے حملوں کے بعد سے 12تھائی شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے اور 11 شہریوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے : وزارت خارجہ تھائی لینڈ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہونے کے بعد کتنے تھائی شہری ہلاک ہوئے اور کتنے شہریوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد سے 12 تھائی شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔11 شہریوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے ۔ تھائی لینڈ کے ایک کارکن نے بتایا کہ وہ سنیچر کے روز حملے میں تقریبا ہلاک ہو گیا تھا۔میں ایک ٹرک کے نیچے رینگ رہا تھا کہ حماس نے مجھے باہر نکالا اور بندوق سے اٹھنے کا اشارہ کیا۔ تھائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں تقریبا 30,000 جبکہ غزہ میں 5,000 کے قریب تھائی شہری مقیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button