انٹرنیشنل

خالصتان بنائیں گے اور کشمیر آزاد کروائیں گے: جیل سے انتخابات جیتنے والوں کا اعلان

امرت پال سنگھ نے پنجاب کی خدو صاحب نشست جیت لی، جبکہ حریت پسندوں کی مالی معاونت کے الزامات کا سامنا کرنے والے انجینئر رشید نے باہمولہ سے کامیابی حاصل کی

نیوز دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان بنائیں گے اور کشمیر آزاد کروائیں گے ، جیل سے انتخابات جیتنے والے دو سکھ رہنمائوں نے نعرہ لگا کر مودی سمیت بی جے پی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں دہشت گردی کے الزامات میں قید دو امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے ایک غیر معمولی صورتحال پیدا کردی۔ انتخابات کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں 18ویں لوک سبھا تشکیل پائے گی، جبکہ قانون قید میں موجود فاتح امیدواروں کو نئے ایوان کی کارروائیوں میں شرکت سے روکے گا جبکہ ان کے پاس آئینی حق ہے کہ وہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھائیں۔ خالصتان تحریک کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے پنجاب کی خدو صاحب نشست جیت لی، جبکہ حریت پسندوں کی مالی معاونت کے الزامات کا سامنا کرنے والے شیخ عبدالرشید، جنہیں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جموں و کشمیر کی بارہمولہ نشست سے کامیابی حاصل کی۔ انجینئر رشید 9 اگست 2019 سے حریت پسندوں کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ امرت پال سنگھ کو اپریل 2023 میں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیج دیا گیا۔ آئینی ماہر اور سابق لوک سبھا سیکریٹری جنرل پی ڈی ٹی آچاری نے ایسے معاملات میں آئینی دفعات کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھانا ایک آئینی حق ہے، لیکن چونکہ وہ اس وقت جیل میں ہیں، انجینئر رشید اور امرت سنگھ کو حلف برداری کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ میں لانے کے لیے حکام سے اجازت لینی ہوگی جبکہ انہیں حلف اٹھانے کے بعد واپس جیل جانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button