انٹرنیشنل

خالصتان ریفرنڈم،کتنے لاکھ سکھوں نے شرکت کی؟بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

وینکوور میں ہونے والے ریفرنڈم میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں 65 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔

وینکوور (ویب ڈیسک)خالصتان ریفرنڈم،کتنے لاکھ سکھوں نے شرکت کی؟بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے ریفرنڈم میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں 65 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ خالصتان ریفرنڈم وینکوور کے سب سے بڑے گوردوارے گرونانک سنگھ سکھ  میں منعقد ہوا، جس میں سکھ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انڈی پینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق ووٹنگ میں 65 ہزار سکھوں نے حصہ لیا، دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک 2 لاکھ سے زائد سکھ حق رائے دہی استعمال کر چکے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں 1 لاکھ 35 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 18 جون کو گرونانک سکھ گردوارہ میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کو کار پارکنگ سے نکلتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو انڈین ایجنٹس نے قتل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button