انٹرنیشنل

خانہ کعبہ کو غسل دے کر خوشبوؤں سے معطر کردیا گیا

بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دینے کے لئے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا، غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخوز کی خوشبوں سے معطر کیا گیا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک، انٹرنیوز) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو آب زم زم سے غسل دے کر خوشبوؤں سے معطر کردیا گیا۔ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے بھی شرکت کی۔

انٹرنیشنل ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دینے کے لئے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا، غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخوز کی خوشبوں سے معطر کیا گیا۔غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا،غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button